کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے زیرالتواءکرمنل اور بریت اپیلوں کو بروقت نہ نمٹانے پر نوٹس لے لیا۔ نوٹس کے مطابق حید رآباد، سکھر اور لاڑکانہ سرکٹ بنچ کی جانب سے ان اپیلوں کو نمٹایا نہیں گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2015 سے اب تک کی اپیلوں کو روزانہ کی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔