• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی‘، ڈاکٹر شمسی

ماہرامراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہرسلطان شمسی نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، نواز شریف کو کینسر نہیں ہے، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے۔

’نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی‘، ڈاکٹر شمسی


ڈاکٹرطاہرشمسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کا بون میرو جانچنے کیلئے ٹیسٹ کیا گیا، ان کا مرض قابلِ علاج ہے، خوشی کی بات ہے کہ انہیں بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آئی ٹی پی کی دوا نواز شریف کو راس آگئی

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کے پیلٹ لیٹس 6 ہزار تک گر گئے ہیں

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی بیماری عموماً بچوں اورکچھ کیسزمیں بڑی عمر کے لوگوں کوہو جاتی ہے جس کی ریکوری دو میں سے کسی ایک دوا سے ممکن ہوتی ہے۔

ڈاکٹرطاہرشمسی نے مزید کہا کہ ایک اسٹریرائڈ اور دوسری آئی وی آئی جی انجیکشن ہے، ادویات ملنے کے 4 سے 5 دن میں پلیٹلیٹس کی ریکوری شروع ہو جاتی ہے، مریض کو آئی وی آئی جی ملنے کے دس سے بارہ دن بعد تقریباً پلیٹ لیٹس سیلز نارمل ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تِلّی کی خرابی قرار

یہ بھی پڑھیے:مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ، اسپتال میں داخل

دوسری جانب سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ملٹی پل ایشوز ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس کی بیماری اور گردوں کی خرابی ہے ،جبکہ دو مرتبہ دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہےتاہم ان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ ان کے تمام خون کے نمونوں کے تجزیے کرچکا ہے، انہیں ڈینگی بخار بھی نہیں ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف  کے پلیٹیلیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوگئی، ان کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گرکر 2 ہزار تک رہ گئی تھی۔

تازہ ترین