مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کا علاج ملک میں یا بیرون ملک کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ علاج کہاں ہو یہ فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی شخصیت ایسی ہے کہ جو ایک مرتبہ ہاتھ ملائے، وہ ان کا گرویدہ ہوجاتا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نواز شریف کے علاج میں بالکل سنجید ہ نہیں رہی، ڈاکٹروں کا رویہ سابق وزیراعظم کے ساتھ بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیے:نوازشریف کی ضمانت پر شہباز کا ردعمل
ان کا کہا تھا کہ پلیٹ لیٹس 22 ہزار تک آگئے تھے لیکن وہ دوبارہ ڈراپ کرگئے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس معمول پر لانا بہت ضروری ہے۔
دوران گفتگو مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی 27 اور 31 اکتوبر سے متعلق اپنی ذمہ داری پورا کرے گی، جن لوگوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی ان کا بہت بہت شکریہ۔