لاہور(جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں ہوسکتی ہیں،نواز شریف کے بیمار ہونے سے باہرجانے کے راستے کھل جاتے ہیں، اللّٰه نواز شریف کو صحت دے،ملک پر ہندوستان کے حملے کا خطرہ موجود ہے، اللّٰه نواز شریف کو صحت دے، ان کے بیمار ہونے سے باہرجانے کے راستے کھل جاتے ہیں، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن وہ روتا نہیں کہ میں مر گیا، اس نے جیلیں کاٹی ہیں، آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔