• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی سے ملنے والی 2 بچوں کی لاشیں شناخت

کراچی کے علاقے نیوکراچی سے گزشتہ روز ملنے والی 2 بچوں کی لاشوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کے اغواء کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج ہے، بچوں کے کزن عمران نے بتایا کہ لاشیں 8 سالہ علی رضا اور10 سالہ آذان کی ہیں۔

کزن کا کہنا تھا کہ لاشیں ناقابل شناخت تھیں، بچوں کے والدین نے کپڑوں سے انہیں شناخت کیا ہے۔

بچوں کے سوتیلے باپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کے شک میں ہم نے بچوں کے چچا کو گرفتار کرایا تھا۔

بچوں کے سوتیلے باپ  کی میڈیا سے گفتگو


سوتیلے باپ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھیلنے والے محلے کے بچوں نے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لیا ہوا تھا۔

تازہ ترین