• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج یوم سیاہ،کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہےکہ جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیرمولاناعبدالقادرلونی وصوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پورے ملک میں27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے۔ کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں 27 اکتوبرکوبھارتی فو ج نے برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی کوئی پروا کئے بغیر اور کشمیریوں کی مرضی کےخلاف سری نگر میں داخل ہوکر جموں اور کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا۔ عالمی برادری کو پیغام دیں گے کہ وہ جموں اور کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضہ تسلیم نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ریلیوں سے نہیں جہادسے آزاد ہوگا۔ 72سال سے ریلیاں کشمیریوں کوحریت وآزادی اور حقوق نہ دلاسکی، کشمیرکی آزادی کاواحد راستہ جہاد ہے حکمران جہاد کااعلان کریں۔ جمعیت نظریاتی کے کارکن محاذ کے پہلی صفوں پر ہونگے۔ افغانستان میں مجاہدین اسلام نے ریلیوں سے نہیں بلکہ جہاد سے امریکہ اور اڑتھالیس ممالک کے غرور کو خاک میں ملادیا۔
تازہ ترین