• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی صوابی کے 5رہنمائوں کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوابی کے 5 رہنمائوں محمد اسلام خان،غلام حسن،انجینئر امجد علی، فیصل خان اور پیرمحمد خان کو شوکاز نوٹس جاری کئے جس میں تمام رہنماوں سے کہا گیا کہ ایک عرصے سے آپ پارٹی کے اندر گروپ بندی کو فروغ دینے،پارٹی تنظیموں سے بغاوت کرنے،کارکنوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔ نوٹس میں رہنمائوں سے سات دن کے اندر اندر تحریری جواب مانگا گیا ہے جبکہ مطمئن جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں تمام رہنمائوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
تازہ ترین