پنجاب کے شہر نارووال میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مقتولہ کا قاتل اس کا شوہر نکلا۔
شادی کے 15 دن بعد عائشہ کو اس کے شوہر عدنان نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ عائشہ نے نارووال کے رہائشی عدنان سے پسند کی شادی کی تھی۔
شادی کے 15 دن بعد ملزم نے لڑکی کو قتل کر کے نارووال کے علاقےتھانہ صدر کی حدود میں پھینک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: شکار پور، 24 گھنٹے میں غیرت کے نام پر 4 افراد کا قتل
گرفتاری کے بعد ملزم عدنان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عائشہ کو رکھنے کے لیے میرے پاس رہائش اور پیسے نہیں تھے۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عائشہ کو رشتے داروں کے پاس لے جا کر رہتا تھا، جس کی وجہ سے رشتے دار مجھ سے اکتا گئے تھے۔