گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اندرون شہر میں تجاوزات سے بھر بازاروں اورچوکوں کو کشادہ اور خو بصورت بنانے کیلئے آج سے ٹی ایم اے قلعہ دیدار سنگھ کا گر ینڈ آپریشن کا فیصلہ ‘ٹائون انتظامہ کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کے حکم اور ٹی ایم او ‘احمد حسیب میاں، لینڈ منیجرعارف محمود بٹ کی زیر نگرانی اندروں شہر جی ٹی روڈ، لاہوری دروازہ،سیالکوٹی گیٹ، گلہ قصاباں والہ، ریل بازار،اردو بازار، چوک گھنٹہ گھر، بازار خرادں، بازار الماریاں سمیت دیگر اہم گزر گاہ والے مقامات جہاں پر دکانوں کے آگ پختہ تھڑےوغیرہ لگا کر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ان کے خلاف ،ٹائون انتظامہ آج سے اپنے تشکیل کردہ اسکواڈ کے ہمراہ آپریشن کلین اپ شروع کر رہی ہے ۔