گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈاکو گھر میں گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،فیروز والا کے علاقہ منڈیالہ تیگہ کے رہائشی چوہدری ریاض کے گھر والے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ تین نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر گھر میں گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔