گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)باغبانپورہ کے علاقے کلر آبادی میں جعلی پیر اور اس کے کارندوں کے ہاتھوں جن نکالتے ہوئے تشدد اور جلانے سے ہلاک ہونے والے 60سالہ بابے عبدالستار کو سپردخاک کر دیا گیا ، پولیس نے چھاپہ مار کر دو مریدوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر صفدر منہاس نے بتایا کہ پیر عبدالستار فیصل آباد کا رہائشی ہے ،جن نکالنے کی آڑ میں 60سالہ بابے کو ہلاک کرنے والا شخص پیر عبدالستار کا مرید تھا جس کا نام بابا بتایا گیا ہے۔