گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس مجرمان اشتہاری اور نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران جنرل ہولڈاپ کے دوران17اشتہاری گرفتار کئے جبکہ 584کاریں اور موٹر سائیکل سواروںکو چیک کیا گیا جن میں 38موٹر سا ئیکلوںکے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا جبکہ12 موٹرسائیکلوںکے کاغذات مشکوک ہونے کی بنا پر موٹر سائیکل سواروں سمیت بند کیے گئے۔ دوران چیکنگ 7پسٹل ، 2رائفلیں، 1کاربین، 38لٹر شراب، 1958گرام چرس بھی برآمد کی گئی ۔