• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں غیر معیاری دودھ کی فروخت میں مزید اضافہ ہوگیا

پشاور (وقائع نگار) شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اندرون شہر بارونق دکانوں میں دودھ کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے مختلف مشینوں اور طریقوں سے دودھ اور دہی بنایا جار ہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد آصف اعوان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دودھ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جب تک ڈپٹی کمشنر پشاور خالص دودھ کے ریٹ کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتے یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور کمشنر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں سے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور اور خیبر پختونخوا کے لئے خالص دودھ کا ریٹ فیٹ کے حساب سے مقرر کیا ہے لیکن ابھی تک ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔
تازہ ترین