• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ اعظم کی فرانسیسی و جرمن سربراہان سے غزہ میں امداد کے منصوبے پر بات چیت

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے فرانس اور جرمنی کے سربراہان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کی فرانس اور جرمنی کے سربراہان سے غزہ میں فضا سے امداد پہنچانے کے منصوبے پر بات چیت ہوئی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم اسٹارمر نے دونوں سربراہان کو غزہ سے زخمی اور بیمار بچوں کو علاج کے لیے برطانیہ لانے کا بھی بتایا۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلط کی گئی غذائی قلت یقینی طور پر خوفناک ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کے شدید زخمی اور بیمار بچوں کو طبی امداد کے لیے برطانیہ لائیں گے۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے یہ بھی کہا ہے کہ اردن و دیگر ممالک کے ساتھ غزہ میں فضا کے ذریعے امداد پہنچانے پر کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید