گجرات (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں گجرات 2016کا آغاز ہوگیا، پہلے روز نیزہ بازی، زرعی آلات اور پھولوں کی نمائش، فیملی گالا اور بید منٹن کے مقابلے ہوئے،ممبران صوبائی اسمبلی، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم اوخرم ترہنگی،ای ڈی او زراعت محمد جمیل، ڈی اوز چوہدری مبشر، رضاانور شیخ، ڈاکٹر طاہر عزیز، ہزاروں شائقین نے شرکت کی، جشن بہاراں کے پہلے روز جلالپور جٹاں سپورٹس گراؤنڈ میں نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے علاوہ آزاد کشمیر، اور خیبر پختونخواہ سے 600سے زائد گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔