• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ،ڈاکٹرخالد عراقی کامختلف اسٹالوں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی کے ہمراہ ہفتہ طلبہ کے دوران جامعہ کراچی میں ہونے والی طلبہ کی مختلف سرگرمیوں کا دورہ کیا اور طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔شیخ الجامعہ نے جامعہ کراچی میں کلچر ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقاریب میں شرکت کی اور طلباوطالبات کے ساتھ گھل مل گئے ۔انہوں نے طلباطالبات کی تیارکردہ مختلف ثقافتی کھانے چکھے اور طلباوطالبات نے وائس چانسلر اور مشیر امور طلبہ کو اپنی روایتی ثقافتی پہناوے بھی پیش کئے ۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے طلباوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی سندھ کی سب بڑی جامعہ ہے اوراس ملک کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ جامعہ کراچی کا حسن جامعہ کراچی کے طلباوطالبات سے ہے، جامعہ کراچی میں ملک کے طول وارض سے طلبہ حصول علم کے لئے آئے ہیں اورجامعہ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ملک کے ہر گائوں ،ہرضلعے اور ہر شہر کا طالب علم زیر تعلیم ہے جس کی بدولت یہاں پر ملک میں موجود تمام ثقافتوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔

تازہ ترین