کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈز نے وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سبزیوں سے لوڈ ٹرک سے ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکہ برآمدکرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیاجبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیاگیا۔ایک اور کارروائی میں دس تارکین وطن کو حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاگیا ۔ کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈز نے وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک ٹرک سے سبزیوں میں چھپائی گئی چھ ہزار سات دو کلو چھالیہ اور ہزاروں پیکٹ گٹکے برآمد کرکے قبضے میں لےلیے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑی جانے والی چھالیہ اورانڈین گٹکے کی مالیت تقریبا 6.3 ملین روپے ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں کوسٹ گارڈز نے شاہ جہان چیک پوسٹ گوادر سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے دس تارکین وطن کو حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔