اسلام آباد میں پشاور موڑ پر اتوار بازار میں آگ لگ گئی جس سے لگ بھگ 1000 اسٹالز جل گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔آتشزدگی کے وقت شہر بھر کی تمام فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکرز کو طلب کرلیا گیا تھا۔
فائر بریگیڈ عملے کے مطابق کارپٹ، جوتوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز میں آگ لگی۔
حکام نے بتایا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، آگ لگنے کی وجہ بھی فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس بازار میں رواں سال 18 جولائی اور دیگر کئی مرتبہ آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔