• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کا ایڈورڈ کالج پشاور مسیحیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ

لاہور( پ ر )مسیحی برادری کے رہنماؤں نے ایڈور ڈکالج پشاور مسیحیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسی کا نوٹس لیں۔طاہرخلیل سندھو نے کے پی حکومت کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔بشپ الیگزینڈر جان ملک ، بشپ سبیسٹین شائی، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، فادر جیمز چنن، بشپ ابراہام ڈینیئل، پیٹر جیکب،رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو، مسز ویڈا جاوید اور مسٹر سیسل چوہدری نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے ہمیشہ کہتے تھے کہ وہ ملک میں انصاف کا بول بالا کریں گے۔انھوں نے بھی کہا تھا کہ ایڈورڈ کالج مسیحیوں کا ہے ۔یہ تعلیمی ادارہ ڈیڑھ سو سال سے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تحریک انصاف اور کرسچن ممبرز آف پارلیمنٹ سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالیں۔

تازہ ترین