• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے شہباز شریف کو کیوں فون کیا؟

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ اور آزادی مارچ کے روحِ رواں مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف سے ان کے بڑے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور آزادی مارچ میں نون لیگی کارکنوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ملاقات اور ان کی عیادت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور پہنچنے والے آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سائے تلے گریٹر اقبال پارک کے سبزہ زار میں رات گزاری اور صبح بریانی، نان، چنے اور چائے کا ناشتہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے‘

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ شہرِ اقتدار اسلام آباد پر دستک دینے کو تیار ہے، جس کے قافلے اب سے کچھ دیر بعد راول پنڈی روانہ ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

تازہ ترین