• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرکاء مارچ کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے، ضلعی انتظامیہ

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے یہاں پڑاؤ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مینار پاکستان پر قیام کرنے کی تحریری اجازت مانگی تھی جسے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے مشاورت کے بعد منظور نہیں کیا تھا۔

شرکاء مارچ کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے


یہ بھی پڑھیے: پاکستان سیاست کے احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے

انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو لکھے گئے تحریری جواب میں کہاگیا تھا کہ مینار پاکستان تاریخی مقام ہے، آزادی مارچ کے شرکاء کو قیام کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

یہ بھی پڑھیے: آزادی مارچ: ایف سی کے 4000 اہلکار خدمات انجام دیں گے

مقامی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے جے یو آئی (ف) کو لاہور سے باہر کسی بھی مناسب جگہ پر پڑاؤ کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

دوسری جانب آزادی مارچ کے شرکاء نے لاہور میں رات گریٹراقبال پارک میں خیموں میں گزاری، صبح کا ناشتہ انہوں نےبریانی ،نان چنے اور چائے رس سے کیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وحدت روڈ پر پارٹی رہنما ریاض درانی کی رہائش گاہ پر آرام کیا، آزادی مارچ کے شرکاء آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین