• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کی جیو نیوز کے مارنگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


جیو نیوز کے مارنگ شو ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ جب تک مظاہرین پرامن رہیں گے، حکومت سہولت دیتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: شرکائے مارچ کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے

انہوں نے کہا کہ عوام انصار الاسلام کے کارکنوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء نے لاہور میں رات گریٹراقبال پارک میں خیموں میں گزاری، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وحدت روڈ پر پارٹی رہنما ریاض درانی کی رہائش گاہ پر آرام کیا، آزادی مارچ کے شرکاء آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے یہاں پڑاؤ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

تازہ ترین