• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے دل کا وال بند، ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت



سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے تاہم کمزوری اور شوگر کے باعث ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آصف زرداری کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس نارمل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق پرانے اسٹنٹ کی وجہ سے آصف زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ پیدا ہوگیا ہے، جسے نکالنے کے لیے تھیلیئم اسکین کرانا ہوگا۔

ڈاکٹروں کے مطابق تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک آصف زرداری کو اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود آصف زرداری کو 23 اکتوبر کی رات کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص بھی ہوئی ہے جسے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال میں آصف علی زرداری کے وارڈ کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین