• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی بندش زیادتی ہے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، حیدر اچکزئی،نثار اچکزئی،شنو گل،ارباب اقبال اور لیاقت راجپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ ہر شخص کی رسائی ارکان اسمبلی تک ممکن نہیں عوام کے روزمرہ مسائل بلدیاتی نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں لہٰذا حکومت فوری بلدیاتی انتخابا ت کا انعقاد یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوروکنا کوئٹہ اور صوبے کیساتھ زیادتی ہے کیونکہ کوئٹہ میں دوسرے بڑے شہروںکی طرف وفاقی حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ایک ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ تھا اس کوبھی روکنا زیادتی ہے۔ ڈیزل وپٹرول کی بندش پر افسوس کااظہار کہا کہ غریب بے روزگار نوجوانوں اور ان کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننا قابل مذمت ہے لہٰذا حکومت ایرانی پٹرول پر سے فوری پابندی اٹھائے انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کاکاروبار اگر بند کرنا تھا تو اس کا روبار سے وابستہ ہزاروں افراد کیلئے متبادل کاروبار کا بندوبست کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو روزگار فراہم کرے۔
تازہ ترین