ملتان (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدخصوصی طیارے پر ملتان پہنچے،بعدازاں رحیم یارخان روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشیدگذشتہ روز سوا تین بجے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرخصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے اور زخمیوں کی عیادت اورپریس کانفرنس کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے رحیم یارخان چلے گئے۔