• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تیز گام ایکسپریس پر برطانوی شاہی جوڑے  شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے صدر پاکستان کو اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ٹرین میں المناک آگ کی خبر سن کر وہ خوفزدہ اور غمزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، 74 مسافر زندہ جل گئے

انہوں نے یہ بھی  لکھا کہ ہماری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں کو شدید آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ٹرین میں آگ رحیم یار خان کے قریب سیلنڈر پھٹنے سےلگی جس کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین