• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران عمران خان اور پرویز خٹک نے آزادی مارچ کے شرکاء سے اسلام آباد میں کیے گئے مولانا فضل الرحمٰن کے آج کے خطاب پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک، جے یو آئی ف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

پرویز خٹک ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کو آزادی مارچ سے متعلق معاہدے کی مکمل پاسدار ی کا کہیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفے کے لیے دو دن دے رہے ہیں، صبر کا امتحان نہ لیا جائے ورنہ عوام کا سمندر یہ طاقت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس جا کر گرفتار کر لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گورباچوف کو ناکامی کا اعتراف کرکے ریاست کی حاکمیت سے دستبردار ہونا ہوگا، عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی مزید اجازت نہيں دے سکتے۔

تازہ ترین