کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےحوالےسےآرٹ گیلری کوئٹہ میں تصویری نمائش کا انعقادکیاگیا، نمائش میں رکھی گئی تصاویرمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب اور کشمیر ایشو کو اجاگرکیا گیا ہے۔
جنت نظیر، وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اور ادارہ ثقافت بلوچستان کی جانب سے آرٹ گیلری کوئٹہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا۔
’’کشمیریوں پر بھارتی مظالم، تصاویر کے آئینے میں‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم عیاں تھے۔
تصاویر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال، نمازیوں ،نوجوانوں اور خواتین پر بدترین تشدد اورکرفیو سمیت ہر ظلم کو واضح کیا گیا ہے۔