• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد پر میچ فیس کا  50 فیصد جرمانہ


پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی میں بال ٹمپرنگ کے الزام پر نان آئیڈینٹی فکیشن قوانین کے تحت سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہر علی اور سہیل خان کو بھی باضابطہ تنبیہ کی گئی ہے۔

آن فیلڈ امپائرز نے احمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

ریفری سے سماعت کے دوران احمد شہزاد نے صحت جرم سے انکار کیا اور موقف اختیار کیا کہ گیند کی شکل فطری طور پر بگڑی، وہ کسی ایسے کام میں ملوث نہیں ہوں گے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو، تاہم ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق گیند کی حالت تبدیل کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہونے کے باعث احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن کے قانون کے تحت بطور کپتان چارج کیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزیوں میں سہیل خان اور اظہر علی کو میچ کے دوران جملوں کا تبادلہ کرنے پر تنبیہ جاری کی گئی۔

سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے جبکہ اظہر علی کو کھلاڑی یا اسپورٹ اسٹاف کی سمت میں خطرناک انداز میں گیند پھینکنے پر چارج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین