• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ میں نیا ریکارڈ، 23 ہزار طلباء نے داخلہ ٹیسٹ دیا

جامشورو (جنگ نیوز) جامعہ سندھ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے اور تقریباً 23؍ ہزار امیدواروں نے بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ دیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ 23 ہزار امیدواروں نے جس نظم و ضبط کے ساتھ ٹیسٹ دیا وہ منفرد مثال ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو ان کے تمام کیمپسز میں بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء میںداخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں مختلف پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند مجموعی طور پر 22957 امیدواروں جن میں 17576میل اور 5381 فیمیل امیدوار شامل تھے، ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ جامعہ سندھ ٹیسٹنگ سینٹر کی جانب سے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جامشورو اور انکے تمام کیمپسز دادو، ٹھٹھہ، لاڑ کیمپس بدین، میرپورخاص، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں بیک وقت لیا گیا، جامعہ سندھ کی جانب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ نئے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں سے جنرل ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اسی ہی دن انجینئرنگ کا الگ ٹیسٹ لیا گیا۔

تازہ ترین