ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ریاض خان کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے افسران کا اجلاس ہوا،جس میں راؤ جاوید رفیق ، نصرت فردوس رانا ولایت علی ، فرحت شاہین ، سلطانہ اسلم رانا ، خالد عالم اور محمد فیاض نے شرکت کی، سی ا ی او محمد ریاض خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ کے10 اضلاع کو تعلیم کیلئے ماڈل قرار دینے کا فیصلہ کیاہے،اس فیصلے کا مقصد مذکورہ اضلاع میں سکولوں کی حالت زار کو بہتر کرنا ہےہر ضلع میں مجموعی طور پر 200 ہائی اور ایلیمنٹری سکولوں کو انفرا سٹرکچر کی تیاری کیلئے یونیسیف کے حوالے کیا جائے گا ، جو سکول حوالے کئے جائیں گے ان میں ترقیاتی کاموں کی گنجائش ہوناضروری ہے ایلمینٹری سکولوں کیلئے ان میں طلبا کا داخلہ 250سے زیادہ اور اس کا رقبہ 6 کنال کا ہونا ضروری ہے ۔