حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے سنجیدگی سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر دفاع اور سربراہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی پرویز خٹک کی زیر صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پراہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کرنے یا نہیں کرنے ہیں؟ کہ نقطے پر مشاورت کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرکے حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب ابھی تک اپنے معاہدے پر قائم ہیں تو ہمیں ان سے بات کرنی چاہیے، ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔
پرویز خٹک نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔