کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) اولمپک گیمز رسائی رائونڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ ہیڈ کوچ خواجہ جنید دو تین روز میں پی ایچ ایف کو دینگے۔اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ نے ٹیم کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔ انہیں مستقل بنیاد پر عالمی میچوں کا موقع فراہم کیا جائے تو ایک سال میں بہتر ٹریک پر آجائے گی، رسائی رائونڈ میں کپتان کا ان فٹ ہونا، بعض کھلاڑیوں کو ویزا نہ ملنے سے بھی آخری لمحات میں ہماری منصوبہ بندی کو دھچکا لگا، خواجہ جنید نے تجویز دی ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر ہاکی میں بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں، اسپانسر شپ کو بڑھایا جائے، جبکہ کھلاڑیوں کے لئے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پید اکئے جائیں۔ ملک میں صرف قومی ایونٹ تک محدود رہنے کے بجائےبلکہ آل پاکستان ایونٹس کو بحال کیا جائے۔