گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے روزانہ ایک گھنٹے احتجاج اور 11 نومبر سے اسپتالوں کے وارڈز کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر عالمگیرنے پریس کانفرنس میں اسپتالوں کی او پی ڈی میں ہڑتال جاری رکھنے کے اعلان کے ساتھ روزانہ ایک گھنٹے کے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر عالمگیرکا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کا کہہ کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہےحکومت صرف دھمکیاں دے رہی ہے ، معاملات صرف بامقصد مذاکرات سے حل ہونگے۔
ان کا کہناتھاکہ تمام مذاکرات نوشیروان برکی پر آکر رکتے ہیں جب کہ ڈاکٹر نوشیروان برکی سامنے ہی نہیں آتے۔
چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ کل خیبر ٹیچنگ اسپتال کے سامنے روڈ پر احتجاج کیا جائے گا جبکہ تمام والنٹیئرز ڈاکٹرز ہفتے کے دن اپنے کلینکس میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا کریں گے۔
ڈاکٹر عالمگیرکا کہنا تھا کہ11 تاریخ سے ہم وارڈز کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔