کوئٹہ کے علاقے کلی اغبرگ کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں تین تخریب کار ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مشکوک گاڑی کا تلاشی کے لیے نہ رکنے پر کی گئی۔
گاڑی سے مسلح تخریب کاروں کی سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں تین تخریب کار مارے گئے جبکہ کارروائی میں تخریب کاروں کے زیر استعمال گاڑی قبضے میں لےلی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد، دستی بم، دو سب مشین گنیں، ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔