• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی رہائی، پاسپورٹ، 7 کروڑ جمع کرادئیے، روبکار جاری نہ ہوسکی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ضمانت منظور ہونے پرنائب صدر ن لیگ مریم نواز کی طرف سے پاسپورٹ اور7 کروڑ کی رقم ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ کے روبرو جمع کروادی گئی، یہ رقم کیپٹن (ر) صفدر نے زر ضمانت کی رقم جمع کروا ئی۔تاہم کاغذات کی تکمیل میں تاخیر پر قائم مقام رجسٹرار ہائیکورٹ کی روبکار کے اجرا پر معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق نقدی رقم کے ساتھ چند پے آرڈرز بھی جمع کروائے گئے تاہم روبکار جاری نہ ہونے کی وجہ سے مریم نواز کی رہائی نہ ہوسکی ۔احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر لیگی وکلاء رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کےپاس چلے آئے۔ وکلا نے رجسٹرار کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں کاغذات کی تکمیل میں تاخیر ہوئی اور احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کےچلےجانےسے مچلکے جمع نہیں ہوسکے۔اس پرقائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے لیگی وکلاء سے روبکار کے اجرا پر معذروی ظاہر کر دی۔ مسلم لیگ کے وکیل رفاقت ڈوگر نے بتایا کہ احتساب عدالت کے تمام ججز جا چکے ہیں اس لیے روبکار کا اجرا آج ممکن نہیں۔

تازہ ترین