• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھوڑا صبر اور محنت کرنے کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی

تھوڑا صبر اور محنت کرنے کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی


مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات مثبت رہی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی کے ساتھ معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑا صبر اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، فضل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچ سکیں۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بنائی جانے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہٰی کی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا نے مارچ سے بہت کچھ حاصل کر لیا: نور الحق قادری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات پر مشاورت کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں رہنماؤں کی یہ تیسری ملاقات تھی۔

اس سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے چودھری صاحب نے شوگر فری حلوہ بنایا ہو، آج میں چودھری صاحب کے گھر حلوہ کھانے آیا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین