• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی شریانوں میں خون جمنا خطرناک ہے۔جب کہ ان کا شوگر لیول بھی اوپر نیچے ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علاج کے لئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق صدر کے وکلاءسردار لطیف خان کھوسہ، سردار شہباز لطیف کھوسہ اور خرم لطیف کھوسہ نے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو بھیجے گئے ایک اور مراسلے میں سابق صدر کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈکل بورڈ بٹھانے کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین