اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سندھ حکومت نے چشمہ جہلم لنک کینال پر25 میگاواٹ کے مجوزہ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ارسا کی جانب سے این او سی جاری ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے این او سی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ،سیکرٹری آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو آن بورڈ نہیں لیا گیا ،این او سی واپس لیا جائے، آصف زرداری اورسعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود کمیٹی اجلاس میں نہ لائے جانے پر کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ، بدھ کو چیئرمین کمیٹی نواب محمد یوسف تالپور کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے اجلا س میں سیکرٹری آب پاشی سندھ نے کہا کہ25 میگاواٹ کے مجوزہ ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے جو این او سی ارسا نے جاری کیا ہے۔