• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او نیو ملتان کو شادی شدہ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جسٹس آف پیس نے ساس کی جانب سے بہو کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں روما بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی کشور بی بی نےزیورات قبضے میں لے لئے اور مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا، ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کے ساتھ ملکرہراساں کیا جارہا ہے ،فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں عابد مقبول نے موقف اختیار کیا کہ اس نے مرزا سعید کو کاروبار کیلئے 20 لاکھ روپے دیئے اور اتنی ہی رقم کا چیک بھی وصول کیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ کینٹ کو ملزم کیخلاف مقدمے کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ، سیشن عدالت نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے ملزم سیف الرحمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث فرسٹ ائیر کے طالبعلم فیصل کی عبوری ضمانت میں تھانہ قادرپورراں پولیس سے 8 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم بلال کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے موٹرسائیکل چوری کے 2 ملزمان طاہر اشفاق اور امام بخش عرف آصف کو بری کرنے کا حکم دیا ہے، لڑکے کے اغوا کے 2 ملزمان زین اور عبید الرحمنٰ کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے شراب کے ملزم سجاد کو جرم ثابت ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ جبکہ نجی کمپنی کے جعلی پروڈکٹ بنانے کے ملزم نبیل کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین