• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن اور رواداری کیلئے تقریرکے ساتھ عمل کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ہم سب سے کو قانون کی آگاہی ہونی چاہیئے اور اگرکسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہوئی ہوتواس کو اس حوالے سے آوازاُٹھانی چاہیئے اور چیلنج کرناچاہیئے۔ہم مسائل کو اجاگر نہیں کرتے اور اس کے حل کے لئے آواز نہیں اُٹھاتے اس لئے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور معاشرے میں خرابیاں پیداہورہی ہیں۔ہمیں اپنے مسائل کو اجاگر اور چیلنج کرنے ہوں گے اسی صورت ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ہمیں عدم تشدد،امن ،برداشت اور رواداری کو صرف تقریروں اور آگاہی کی حدتک محدود نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس پر عمل پیرا ہونا چاہیئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق کی زیرصدارت سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ انتہا پسندی کی کئی اقسام ہوسکتی ہیں جس میں سیاسی اور مذہبی انتہاپسندی سب سے نمایاں ہیں ۔ سیمینارسے پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین