• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کے شرکاء کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

اسلام آباد (بلال عباسی) جمعیت علمائے اسلام ف کے دھرنے کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جمعرات کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے، اس جملے کے بعد شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلے شکوے اپنائیت کی علامت ہوتی ہے دشمنی کی علامت نہیں ہوتی۔

آپ کو وہ دن بھی یاد ہوگا جب پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

تازہ ترین