• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا فضل الرحمٰن نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟ ان کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا؟

دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار کر کے بدلہ نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا کا بیٹ پکڑ کر میدان میں آنا مناسب نہیں

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب کارکنوں کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کرکے ظلم نہ کریں، ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب، 1973 ء کےآئین کے تناظر میں جمہوریت، آئینی اصولوں کی پاسداری کریں، مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ لوگ مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

تازہ ترین