آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جائے گا


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے ایگزیکٹو بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مینز ہاکی ورلڈکپ 2023ء بھارت میں کھیلا جائے گاجبکہ وومنز ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی اسپین اور ہالینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔

بھارت مسلسل دوسری مرتبہ اور 2010ء سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

مینز ہاکی ورلڈ کپ 13 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا، وومنز ورلڈ کپ یکم سے 17 جولائی تک ہوگا۔میچز کے مقامات کا تعین میزبان ملک کریں گے۔

ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جائے گا
میزبان ملک خود بخود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔

ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو تھیری ویل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان معتبر ٹورنامنٹس کے لیے شاندار بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ایک مشکل کام تھا،جیسا کہ دنیا بھر میں کھیل کا فروغ ایف آئی ایچ کا مشن ہے،جس کے لیے یقیناً سرمایہ درکار ہوتا ہےلہٰذا ہر ایک بولی میں ممکنہ آمدنی نے فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایگزیکٹو بورڈ نےدونوں ایونٹس کے لیے کوالیفکیشن کے عمل کی بھی منظوری دی۔

میزبان ملک خود بخود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلے گا، کانٹی نینٹل چمپئن شپس کی فاتح (پانچ ٹیمیں) براہ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

باقی 10 ٹیمیں ہوم۔اینڈ۔اوے پلے آف میچز کے ذریعے کوالیفائی کریں گے، ان کوالیفائرز کے لیے 20 ٹیموں کا تعین ٹوکیو اولمپک گیمز 2020ء کے اختتام پر ایف آئی ایچ ورلڈ رینکنگ اور کانٹی نینٹل چمپئن شپس میں ٹیموں کی پوزیشن پر ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید