• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی

حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی


وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کےلیے جانے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف سخت بیمار ہیں،ان کی رپورٹس دیکھ لی ہیں،اب یہ عدالت کی صوابدید ہےکہ وہ سابق وزیراعظم کو کتنے عرصے کےلیے اور کتنی بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے ۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ اتوار کو قومی ائرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک سے سابق وزیراعظم کے چیک اپ کا اپائنٹمنٹ لیا گیا ہے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کےلیے نیویارک کے ڈاکٹروں سے بھی بات چیت ہورہی ہے ۔

اس سے قبل شہباز شریف نے وزارت داخلہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کے لیے درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو پارہی ہے، انہیں بیرون ملک لے جانا ہوگا۔

وزارت داخلہ نے درخواست ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو ( نیب) کو اس معاملے میں مشاورت کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی اور نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق بات چیت کی۔

تازہ ترین