• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی 12ربیع الاوّل کے موقع پر سیکورٹی، اسنیپ چیکنگ

رینجرز کی 12ربیع الاوّل کے موقع پر سیکورٹی، اسنیپ چیکنگ


پاکستان رینجرزسندھ نے 12ربیع الاوّل کے موقع پر سیکیورٹی اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کراچی میں معمول کی اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق شہر میں بڑے پیمانے پر رینجرز کی طرف سے اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کرنا ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز اسنیپ چیکنگ کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کا دائرہ کار ان علاقوں میں بڑھایا گیا ہے جہاں اسٹریٹ کرائم کا تناسب زیادہ ہے۔

تازہ ترین