لندن (پی اے) ایک روڈ سیفٹی کمپینر نے اپنا تیار کردہ جعلی سپیڈ کیمرہ ہٹا لیا۔ ڈرائیوروں نے شناخت کر لیا تھا کہ یہ اصل کیمرہ نہیں ہے۔ 73سالہ مائیک لیس نے 40پونڈ کا کیمرہ بیڈ فورڈ شائر میں بیٹن کے علاقے میں اپنے گھر کے باہر اے ون دوہرے سڑک پر ڈرائیوروں کو گاڑی آہستہ کرنے کیلئے لگایا تھا جس پر ڈرائیوروں نے مخالفت کی اور ہارن بجانا شروع کر دیئے مائیک لیس ایک ریٹائرڈ پیٹرو کیمیکل انجینئر ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ 18ماہ قبل اپنے گریڈ دوم کے لسٹڈ ہوم کے باہر ایک طرف جعلی کیمرہ لگانے پر اس لئے مائل ہوا کہ ڈرا ئیور سڑک پر 90 فی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیاں چلا رہے ہیں جہاں رفتار کی حد 50 میل فی گھنٹہ ہے۔ ماضی میں سڑک کے اس ٹکڑے پر مہلک حادثات ہو چکے ہیں صرف گزشتہ 3ماہ کے دوران دو بڑے حادثات ہوئے یہ سڑک کا بہت نظرانداز کردہ ٹکڑا ہے اور ا سکے کیمرے نے ظاہر ہونے تک کام کیا مائیک لیس نے کیمرہ ایک ڈی آئی وائی اسٹور سے خرید کردہ گٹرنگ اور ڈرین پائپ سے تیار کیا تھا اور اس نے اکتوبر 2018میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ سینٹرل بیڈ فورڈ شائر کونسل کے ایک افسر نے ہائی ویز انگلینڈ کی شکایت کے بعد اسے کیمرہ ہٹانے کے لئے کہا تھا جس کا کہنا تھا کہ اس سے ڈرائیوروں کی توجہ بھٹکتی ہے۔