• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کو گاڑیوں پر امریکی محصولات نہ لگنے کی توقع

برلن (اے پی پی) یورپی کمیشن کے صدر جینز کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے امریکہ آئندہ چند روز میں یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر نئے محصولات عائد نہیں کریگا۔ یورپی کمیشن کے صدر نے ایک جرمن اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پر تھوڑی تنقید کرینگے لیکن وہ گاڑیوں پر ٹیکس عائد نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اگر امریکہ یورپی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرتا ہے تو یہ امریکا کے چند ہفتے قبل یورپی مصنوعات پر 7.5بلین ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کرنے کے بعد جرمنی اور امریکہ کے مابین نیا تجارتی تنازعہ ہو گا جبکہ امریکہ گزشتہ سال یورپی سٹیل اور ایلومینیئم کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں بے پناہ اضافہ بھی کر چکا ہے۔
تازہ ترین