• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بابری مسجدکیس، بھارتی سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد کیس پر فیصلہ آج سنائے گی، پہلے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے درمیان تنازع کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

بابری مسجدکیس، بھارتی سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی


بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گوگوئی اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے،بھارتی چیف جسٹس نے سکیورٹی صورتحال پر اتر پردیشن کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال بگڑنے کے پیش نظر ایودھیامیں پہلے ہی سینکڑوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ فیصلے سے فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ سکتے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گوگوئی کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے دلائل کو نمٹاتے ہوئے فریقین کو 3 دن کے اندر اپنا تحریری بیان دینے اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین