• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلغوزے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

ڈی پی او جنوبی وزیرستان عتیق اللّٰہ وزیر نے کہا ہے کہ چلغوزے کی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو بنوں سے گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ مزید 20 بوریاں جنوبی وزیرستان کے علاقے سانگہ سے برآمد کرلی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر

ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے بتایا کہ چلغوزے کی 20 بوریاں جنوبی وزیرستان کے علاقے سانگہ سے برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ گذشتہ روز بھی چلغوزے کی تین بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔

چلغوزے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار


انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر چلغوزہ کی بوریاں لے گئے تھے۔

ایس ایچ او وانا کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم روانہ کر دی ہے جو چلغوزے کی بوریاں جلد تھانہ وانا لائے گی۔

ان کا کہناتھا کہ چلغوزہ کی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو بنوں سے گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین